لاہور:(لیڈرنیوز)صدر(ن)لیگ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے،مجھ پرلگایاگیاکونساالزام ثابت ہوا؟ ملتان میٹروکی پوری چھان بین کی گئی،وزرادن رات ٹی وی پربے بنیادالزامات لگاتے رہے،ڈیلی میل میں میرے خلاف اسٹوری چھپوائی گئی،مجھے اورپارٹی ارکان کوجیل بھجوایاگیا،کیانکلا؟سب نے صریحاًجھوٹ بولا،نیب، ایف آئی اے میں ہم پراربوں،کھربوں کے الزامات لگائے گئے،لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ این سی اے نے لندن کی عدالت میں دستاویزات جمع کرائیں،11 دسمبرکواے آریوکی جانب سے این سی اے کوخط ملا،حکومت نے تاثردیاکہ این سی اے نے خودرابطہ کیا،این سی اے نے کہاہم نے تحقیقات ختم کردیں،عدالت نے ٹھپہ لگادیا،عمران نیازی اوران کے چیلوں کاجھوٹ بے نقاب ہوا،برطانوی صحافی ڈیوڈروزکوپاکستان بلاکرعمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ڈیلی میل سے کہامیرے خلاف شواہددیناہوں گے،برطانیہ میں کوئی ڈنڈانہیں چلتا،وہاں قانون کی حکمرانی ہے،ڈیلی میل اسٹوری میں رتی بھرسچائی ہوتی تومجھ سے رقم نکلوالیتے،ایک سال بعدایف آئی اے بھی معاملے میں ٹپک پڑا،ہرجگہ میرانام لیاگیا،قوم کودھوکادینے کیلئے انہوں نے جھوٹ بولا،یہ لوگ میرے اوربیٹوں کیخلاف این سی اے گئے،این سی اے نے دستاویزات مانگی نہیں،انہوں نے خط لکھا،9 دسمبر 2019 کواین سی اے حکام کی شہزادسلیم سے ملاقات ہوئی،نیب نیازی گٹھ جوڑمیں کوئی دورائے نہیں ہے۔
#chaos in the ranks of the government #Shahbaz Sharif #NCA



















