ایون فیلڈکیس‘نوازشریف سے8 ملین پاﺅنڈریکوری کاآغاز

لاہور:(لیڈر نیوز)چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال ان ایکشن‘نیب لاہورکی نگرانی میں ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں ریکوری کاآغاز‘سابق وزیراعظم نوازشریف سے8 ملین پاو¿نڈریکوری کاآغازکردیاگیا، نیب لاہورنے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکیلئے ڈی سیزکومراسلہ جاری کردیا‘ڈی سیزکوقابل فروخت جائیدادوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا ‘ایون فیلڈکیس میں نوازشریف کو10 سال قید،8 ملین پاو¿نڈجرمانےکی سزاسنائی گئی تھی،مریم نوازکو 7 سال قید،2 ملین پاو¿نڈجرمانے کی سزاسنائی گئی تھی، کیپٹن(ر)صفدرکوایک سال قیدکی سزاسنائی گئی تھی، مکمل ریکوری نہ ہونے کی صورت میں مزیداثاثے تلاش کیے جائیں گے‘ریکورہونیوالے پیسے ملکی ترقی کیلئے استعمال کیے جائیں گے ۔


#Avonfield case #8 million recovery from Nawaz Sharif #Chairman NAB Justice (retd) Javed Iqbal #NAB