عمران بزدارکوگھربھجیں شفاف الیکشن کروائیں‘بلاول

رحیم یارخان:(لیڈرنیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہعمران بزدارکوگھربھجیں شفاف الیکشن کروائیں‘اب دوغلی پالیسی نہیں چلے گی،اپوزیشن کا کرداراداکریں یااعلان کریں حکومت کے سہولت کارہیں،نالائق ،ناجائزحکومت للکارنااوربھگاناہے،ہم آپ کو مجبورکریں گے کہ اپوزیشن کریں بزدارکوگھر بھجیں، پیپلزپارٹی جیالوں کی محنت کے سبب مضبوط ہورہی ہے،وفاق کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے،ہم پرمسلط کیے گئے کھلاڑی نے کیاحشرکردیا ہے، پیپلزپارٹی مستقبل میں حکومت بنائےگی، بلاول بھٹوزرداری کا کارکنوں سے خطاب میں کہناتھا کہ پاکستان عوامی حکومت کوترس گیاہے،کرپشن کاخاتمہ،ایک کروڑنوکریاں ،50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیاگیا،موجودہ حکومت نے ایک بھی وعدہ پورانہیں کیا،عمران خان کا ہروعدہ جھوٹانکلا، 90روزمیں کرپشن ختم کرنے،50لاکھ گھربنانے کا وعدہ جھوٹانکلا،سلیکٹڈنے ایک بھی وعدہ پورانہیں کیا،عمران خان کے دورمیں عوام کو لاوارث چھوڑدیاگیاہے،حکومت نے عام آدمی کا جینامشکل کردیا،پیپلزپارٹی کے دورمیں اگرمہنگائی تھی توہم نے پنشن میں 100فیصداضافہ کیا،تاریخی بیروزگاری اورمہنگائی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔


#awam ko lawaris chor dia gia #bilawal bhutto zardari #leadernews #selected ney ek bhi wada pura nahi kia