بلدیاتی الیکشن‘وزیراعظم کی ملک بھرمیں پارٹی کو متحرک کرنیکی ہدایت

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک کا دورہ کریں گے۔ دورے جنوبی پنجاب سے شروع ہوں گے۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر کا دورہ کریں گے۔ جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس باپی بھی اپنے جنوبی پنجاب کے دوروں پر ان کے ہمراہ ہوں گے۔دورے کے دوران سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ تنظیمی اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


#Pakistan Tehreek-e-Insaf has started preparations for the local body elections #leadernews #Prime Minister directed to mobilize the party across the country