شہباز‘بلاول ٹیلیفونک رابطہ‘سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں برف پگھلنے لگی۔ شہباز شریف کی مفاہمت کی پالیسی کامیاب ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ممبران کے ناموں پر مشاورت کی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے دو نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون کی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماو¿ں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کی قیادت اس آئینی معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھے گی۔


#Shahbaz Sharif and Bilawal Bhutto had a telephone conversation #leadernews #discussed the appointment of Election Commission members