نئی افغان انتظامیہ کا اعلان ایک ہفتے کیلئے موخر

کابل :(لیڈر نیوز)افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان آج متوقع تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ نئی افغان انتظامیہ کا اعلان ایک ہفتے کیلئے موخرکردیاگیاہے۔15 اگست 2021 کو طالبان افغان دارالحکومت کابل میں داخل ہوئے جس کے بعد صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر بھاگ گئے اور افغان حکومت غیر فعال ہو گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان کی نئی انتظامیہ کا اعلان جمعہ کی نماز کے بعد متوقع تھا ، تاہم طالبان کے ترجمان نے کہا کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ طالبان نے نئی حکومت بنانے کے لیے نماز جمعہ کے بعد کابل میں ایک اہم اجلاس بلایا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان حکومت کا سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ حکومت کا سربراہ ملا عبدالغنی برادر کوبنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں دوبارہ ملا ضعیف کو سفیر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ میںترجمانطالبان ذبیح اللہ مجاہد اور سراج الدین حقانی کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ، طالبان حکومت میں عبداللہ عبداللہ ، حامد کرزئی ، گلبدین حکمت یار اور دیگر افغان رہنما شامل ہو سکتے ہیں۔


#announcement of a new Afghan administration has been delayed for a week #leadernews #Mullah Hebatullah is likely to be made the supreme leader of the Taliban