کابل(لیڈرنیوز) ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان سے چلا گیا ہے ، اور اب نئے افغانستان کی ترقی چین کے ہاتھ میں ہے۔ چین اور افغانستان کے حوالے سے افغان طالبان نے دو ٹوک اعلان کر دیئے ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اطالوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مستقبل چین کے ہاتھ میں ہے ،اپنی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے نیا افغانستان چین کی مدد لے گا۔
افغانستان کا مستقبل چین کے ہاتھ میں ہے، طالبان



















