15 دنوں میں ایک لاکھ 90 ہزار افرادافغانستان چھوڑ گئے

کابل:(لیڈرنیوز)افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں ایک روز باقی،افغانستان سے 15 دنوں میں ایک لاکھ 90 ہزار افراد ملک چھوڑچکے ہیں،برطانیہ نے اب تک 15 ہزارافرادکوافغانستان سے نکال،150برطانوی شہریوں کاانخلا ممکن نہ ہوسکا،سربراہ برطانوی افواج جنرل نک کارٹرنے کہا ہے کہ 1100افغانیوں کونہیں نکال سکے،، دکھ ہے برطانیہ کیساتھ کام کرنیوالے 1100 افغان شہریوں کونہیں نکال سکے،غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 350 امریکیوں کاانخلا تاحال ممکن نہ ہوسکا،ترجمان وائٹ ہاو¿س کے مطابق اب تک ایک لاکھ 14 ہزار افراد کو کابل سے نکالا جا چکا، امریکا نے کہا ہے کہ نکالے گئے افراد میں سے5 ہزار400امریکی شہری ، باقی افغان شہری ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے 22 ہزار افراد کو افغانستان سے نکال لیا،اٹلی نے5011 افراد کوکابل ایئرپورٹ سے نکالاجرمنی 5347 ،آسٹریلیا نے 4100 افرادکونکالا،کینیڈا3700افراد،فرانس 3ہزار،نیدرلینڈز نے2500 افرادکاانخلا ممکن بنایا،بیلجیئم 1400 ،سویڈن 1100 ،ڈنمارک نے ایک ہزارافرادکونکالا۔


#One day left in the withdrawal of foreigners from Afghanistan leadernews #In 15 days, 190,000 people left Afghanistan #150 British citizens could not be evacuated