کابل: (لیڈرنیوز) کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔روسی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ اس وقت امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ اس معاملے پر امریکی عہدیدار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر ہجوم قابو سے باہر ہو رہا تھا ، لوگ رن وے پر بھاگ رہے تھے۔ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں فائرنگ۔ افغان عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی فوج کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کابل آپریشن معطل کردیا۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن کی مشاورت سے کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف دیگر ایئر لائنز نے بھی افغان سرحدوں سے بچنے کے لیے راستے تبدیل کیے ہیں۔ یہ اقدام کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے کیا گیا تھا۔
#firing of US troops at Kabul airport #leadernews #Russian media



















