اسلام آباد:(لیڈرنیوز) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 74 سالہ سفر میں مختلف چینلز میں سرخروہوئے ، ایٹمی طاقت بننا ایک بڑی کامیابی ہے ، ہمارا ماضی ، حال اور مستقبل ہماری سمت کا تعین کرتے ہیں۔پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علی نے کہا کہ ہمارا ماضی ، حال اور مستقبل ہماری سمت کا تعین کرتا ہے ، پاکستان ایک صنعتی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صنعتی ملک بھی بن رہا ہے۔افغانستان کے حالات خراب ہونے پرپاکستان نے دہشت گردی کا سامنا کیا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کیں ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ، پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو رہائش دی۔عارف علوی نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں ، ہم نے کورونا میں مساجد کو کھلا رکھا اور وبا کا مقابلہ کیا ، کورونا وبا کے باوجود معیشت ترقی کرتی رہی ، دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد تک پہنچ گئی ، اسٹاک ایکسچینج پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے انہوں نے کہا کہ بھارت سے غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے کہا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہماری امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھتا ہے۔
#74-year journey #President Arif Alvi #leadernews #becoming a nuclear power is a great achievement #flag-raising ceremony



















