کراچی:(لیڈرنیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں،ہم تیاری کررہے ہیں،مولانافضل الرحمان کی بہت عزت کرتے ہیں،متحدہ اپوزیشن حکومت کونقصان پہنچاسکتی ہے،وفاق کوکشمیرسے لے کرفاٹاتک شکست دی،پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیناچاہتی تھی،پہلے بزداراورپھرعمران خان کیخلاف عدم اعتمادلاناہوگی، عوام نے دونوں جماعتوں کودیکھ لیاہے،تبدیلی کااصل چہرہ بےروزگاری اورمہنگائی ہے،جب تک پی ڈی ایم ہماری پالیسی پر چل رہی تھی مسلسل جیت رہی تھی۔جب وزیراعظم اپنی پالیسی پر نظرثانی نہیں کرتے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی،وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے،پیپلزپارٹی صرف عوام کے اشاروں پر یقین رکھتی ہے،وفاقی حکومت ہمیں این ایف سی میں اپناحق نہیں دے رہی،ہمیں جمہوری ہتھیاراپناناہوں گے اورسنجیدہ کوششیں کرناہونگی۔
#bilawal #buzdar #leader news #imran khan



















