اسلام آباد:(لیڈرنیوز) بجلی سبسڈی میں ممکنہ کمی پر پاکستان پیپلز پارٹی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف سرکار عالمی مالیاتی اداروں کی تعمیلی احکامات حکومت ہے ۔ اپنے بیان میں پی پیسیکرٹری جنرل نے کہاکہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار حکمرانوں کا غریب متوسط طبقے سے سبسڈی چھیننا شرمناک فیصلہ ہے ۔ نیئربخاری نے کہاکہ کنٹینر پر کھڑا مہنگی بجلی بل جلانے والا عمران خان کہاں غائب ہو گیا ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ہے تبدیلی روٹی رہائش روزگار چھیننے والے اب غریبوں کو روشنی اور پنکھے سے محروم کرنے کے درپے ہیں ۔ پی پی رہنماءنے کہاکہ ٹیکہ سکون سرکار نے لوگوں کی ”بے سکونی “اور ازیت میں مبتلا کرنا وطیرہ بنا لیا ہے ،کیا یہ ہے تبدیلی روٹی رہائش روزگار چھیننے والے اب غریبوں کو روشنی اور پنکھے سے محروم کرنے کے درپے ہیں ۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بے رحم حکمران بجلی 4روہے یونٹ مزید مہنگی کرکے قوم کو ہو شربا مہنگائی کے سیلاب میں ڈبونا چاہتے ہیں ۔نیربخاری نے کہاکہ نالائق کپتان عمران خان نااہل اور ناکام ٹیم کا بوجھ مسلسل عوام الناس پر ڈالنے کے ذمہ دار ہیں ، بجلی نرخوں میں ممکنہ اضافہ کروڑوں شہریوں پر بجلی گرا دینے کے مترادف ہے۔ پی پی جنرل سیکرٹری نے کہاکہ اعلانیہ غیر اعلانیہ بجلی گیس لوڈ شیڈنگ کیساتھ نرخوں میں اضافہ معمول بنانا معاشی تباہی اور عوام دشمنی ہے ،انسانیت سے عاری حکمران ظالمانہ فیصلہ کرنے سے باز رہیں۔
#electricity subsidy #Pakistan Peoples Party #Nayyar Bukhari #leader news #PPP Secretary General



















