برطانیہ کا بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

لندن:(لیڈرنیوز)بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا برطانیہ نے اعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ریڈ سے امبر لسٹ میں بحرین، قطر، یو اے ای بھی شامل جبکہ ریڈ لسٹ میں پاکستان بدستور شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقپاکستان سےبرطانیہ آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے مسافروں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔ ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات بڑھ کر2,285پاونڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے شخص کے لیے1,430پاونڈ ادا کرنا ہوں گے۔


#India has been removed from the Corona Red List #United Kingdom #leader news #Pakistan is still included in the red list