اسلام آباد: (لیڈر نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ن) کا کام ہو چکا ہے ، شہباز شریف کو مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے ، شہباز شریف وہی پالیسی اختیار کر رہے ہیں جو انہوں نے نواز شریف کو سعودی عرب سے لانے کے لیے اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں ، اپوزیشن کیمروں کے لیے سیاست کر رہی ہے ، شہباز شریف کو مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمجھ چکے ہیں ، یقین ہے آپ جیسی نااہل اپوزیشن میں عمران خان اگلے 5 سال حکومت کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ خطے کے حالات تیزی سے تبدیل ہونے والے ہیں ، اس خطے میں 6 ماہ بہت اہم ہیں ، پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع ہوچکی ہے ، پاکستان کی سیاست میں علاقائی سیاست آرہی ہے ، عمران خان آپ کی سوچ بڑی سیاست کھیلے گی۔
#Sheikh Rasheed #leader news #PML-N #Nawaz Sharif #Shahbaz Sharif has to move towards reconciliation



















