لاہور:(لیڈرنیوز)لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کے خلاف ایک اوردرخواست دائرکردی گئی جس میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ عدالت ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں سمیت دےگر مقامات سے نواز شریف کا نام ہٹانے کاحکم دیاجائے۔درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں پنجاب حکومت ،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا ۔دائردرخواست میں درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں بہت ہسپتال ،تعلیمی ادارے ،رفاحی ادارے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نام سے منسوب ہیں،نوازشریف کرپشن کے الزامات پر سزا یافتہ ، عدالتی اشتہاری اور نااہل ہیں،ہسپتالوں،تعلےمی اداروں کا نام کسی ایسے شحص سے منسوب نہیں کیا جاسکتا جو سزا یافتہ ہو۔عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ نوازشریف کے نام سے منسوب تمام اداروں سے انکا نام ہٹانے کا حکم دےاجائے ۔
#Nawaz Sharif #leader news #remove the name of Nawaz Sharif #corruption



















