4ارب کی مشکوک ٹرانزکشن‘مفتاح اسماعیل کیخلاف تحقیقات شروع

لاہور:(لیڈر نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی مشکلات بڑھ گئیں ، نیب (احتساب بیورو)نے رہنماءن لیگ مفتاح اسماعیل کے خلاف مشکوک ٹرانزکشن کا نیا کیس کھول دیا۔ذرائع کے مطابق نیب کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شکایت موصول ہوئی کہ رہنماءن لیگ مفتاح اسماعیل کے اکاو¿نٹ میں غیر معمولی فنڈز جمع ہوچکے ہیں ، جس پر نیب نے مفتاح اسماعیل کے اکاو¿نٹ میں 4 ارب روپے کی مشکوک لین دین کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔مفتاح اسماعیل کے دور میں ، 4 ارب روپے کی ٹرانزکشن ہوئی جس پر انہیں باقاعدہ سوالنامہ جاری کیا جائے گا۔


#NAB #Former Finance Minister Miftah Ismail #leader news #leader tv hd #suspicious transaction