داسوواقعے کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے‘ وزیر داخلہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ داسوواقعہ میں 13افرادجاں بحق ہوئے،داسوواقعہ جےسی سی اجلاس کوسبوتاژکرنےکی کوشش تھی،داسوواقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہیں،ادارے تحقیقات کررہے ہیں، داسوواقعہ میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے،چینی وزیرپبلک سکیورٹی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،وزیراعظم نے کل وزیرخارجہ کوچین جانے کی ہدایت کی ہے،بھارت پاکستان میں مداخلت کاکوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،شیخ رشید کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کاازبکستان کاکامیاب دورہ تھا،افغانستان میں ہماراکوئی پسندیدہ نہیں،کوشش ہے وہاں امن ہو،جعلی شناختی کارڈزکے اجراکے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،جعلی شناختی کارڈزکے معاملے میں نادراکے 10 ملازمین کوگرفتارکیاگیاہے،بارڈرمینجمنٹ کووزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔


#Sheikh Rasheed #leader tv hd #leader news #Prime Minister #NADRA