جو شخص میٹرو بس نہ چلا سکے وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے

 اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ جو شخص شہباز شریف کی میٹرو بس نہ چلا سکے وہ 22 کروڑ عوام پہ مسلط ہے ،مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ جو نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے نہیں چلا سکتا وہ ملک کو تباہ ہی کرے گا۔اپنے بیان میں ترجمان (ن) لیگ نے کہاکہ میٹرو بسوں اور سٹیشن کی مرمت اور دیکھ بھال میں مجرمانہ لاپرواہی اور نااہلی قابل مذمت ہے،میٹرو بس خراب ہونے کاڈیڑھ ماہ میں پانچواں واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف کی بنائی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر بدنام کرنے والا اسے چلانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتا ،انہوں نے کہا کہ 126 ارب کے بی آر ٹی پشاور کے کھڈے کھودنے والے کو عام لوگوں، طالب علموں اور خواتین کو روزمرہ سفر میں تکالیف کا احساس نہیں ہوسکتا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان زبان چلانے کے بجائے میٹرو بسوں چلائیں۔


#leader tv hd #metro bus #Maryam Aurangzeb #PML-N #Shahbaz Sharif #Imran Khan