بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری‘مزید4کشمیری شہید

سرینگر: قابض بھارتی فورسز نےمقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مزید4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، ضلع پلوامہ میں 2 اورکولگام میں 2 جوان شہید ہوگئے۔کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ،سری نگر سے بھارتی پولیس نے حریت رہنما مشتاق الاسلام کو بھی گرفتار کیا اورنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز دو کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فورسز نے شہید کیا تھا۔


#leader.com.pk #SRINAGAR #Indian forces in occupied Kashmir #martyred four more Kashmiri youths #terrorism #Pulwama