مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوج کی بربریت‘مزید2کشمیری شہید

مقبوضہ وادی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیاگیا۔مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے کرال گنڈ علاقے میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کردیا۔ اس علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی ۔ قابض فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔


#Indian Army's barbarism #occupied Kashmir #Kupwara #search operation