اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ نے نیویارک فلیٹ انکوائری میں سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی، عدالت نے نیب کوآصف زرداری کی گرفتاری سے روک دیا ۔اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق صدر وشریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت آصف زرداری کی عبوری ضمانت 28 جولائی تک منظورکی جبکہ آصف زرداری کی درخواست پر 28 جولائی تک نیب سے جواب بھی طلب کرلیا۔
#New York Flat Inquiry #Zardari #Islamabad High Court #NAB



















