زرداری کی غیرموجودگی میں ضمانت کی استدعامسترد

اسلام آباد: نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی نیب تحقیقات‘سابق صدر آصف زرداری کی غیرموجودگی میں ضمانت کی استدعامستردکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی نیب تحقیقات سے متعلق اسلام آبادہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی ،عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کی غیرموجودگی میں ضمانت کیسے دی جاسکتی ہے؟ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ملزم کی حاضری ضروری ہے،سابق صدر کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ2 دن کاوقت دےدیں،آصف زرداری پیش ہوجائیں گے،عدالت نے آصف زرداری کی غیرموجودگی میں ضمانت کی استدعامستردکردی، وکیل نے کہا کہ آصف زرداری کوکل ایئرایمبولینس کے ذریعے عدالت پیش کردیں گے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آصف زرداری پیش ہوں،کل ضمانت پرسماعت ہوگی۔


#Zardari #Islamabad High Court #NAB #Air Ambulance