تل ابیب:اسرائیلی اخبار نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن طالبان فیصلہ کریں گے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے یا نہیں۔اسرائیلی اخبار ہریٹنز میں کنور خلدون شاہد کے ایک مضمون نے ایک اور اسرائیلی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ، زلفی بخاری نے نومبر 2020 میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا خفیہ دورہ کیا تھا۔ہریٹنزنے لکھا کہ زلفی بخاری نے اس دورے کی تردید کی ہے جبکہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پاکستان سے رات کے اندھیرے میں اسرائیل کے ساتھ رابطوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ کچھ لوگ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات 2021 کے آغاز میں ہی موجود تھے۔کالم نگار کا کہنا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے ، اس بار کسی دباو¿ میں نہیں بلکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی وجہ سے ہے۔اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی سب سے بڑی مزاحمت مذہبی جماعتوں کی طرف سے آسکتی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ، افغانستان میں طالبان کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ طالبان اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا فیصلہ کریں گے۔
#Israeli newspaper #Taliban #Pakistan #Prime Minister Imran Khan #Zulfi Bukhari #Tel Aviv #PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari #Haaretz



















