کینیڈا:گرمی کا126سالہ ریکارڈٹوٹ گیا‘سینکڑوں ہلاکتیں

ٹورنٹو:سردترین کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا اورغیرمعمولی گرمی کے باعث اب تک سینکڑوں افرادہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اچانک اور غیر معمولی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی ہے ، جبکہ حکام کا خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔تاریخ میں پہلی بار ، کینیڈا کے سرد ترین خطے میں درجہ حرارت 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق ، اکیلے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں اچانک 69 اموات کی اطلاع ملی ہے ،حبس اور گھٹن سے دم توڑجانے والے افرادمیں زیادہ تربوڑھے اوربیمارشامل ہیں۔سرد ترین علاقوں میں گرمی نے ایئر کنڈیشنر کی طلب میں اضافہ کیا ہے ، شدید گرمی نے معاش کو متاثر کیا ہے اور گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ، جمعہ سے ہی درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا ، اور مزید کئی روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی امید ہے۔


#Canadian province #British Columbia #irst time in history #meteorologists