امریکہ خطے کے ممالک میں اپنی مداخلت بند کرے‘ ایران

تہران:امریکا کو ایران نےخبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں اپنی مداخلت بند کردے، غلط سمت میں وہآگے بڑھ رہا ہے اورخودامریکا کے مفاد میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ سعید خطیب زادہ یہ بات نے شام اور عراق میں ایران نواز ملیشیاﺅں پر مشتمل الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے فضائی حملوں کے ردعمل میں ایک بیان میں کہی ۔ترجمان نے امریکا پر زوردیا کہ خطے میں نیا بحران پیدا کرنے سے وہ گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں سکیورٹی کوامریکا یقینی طور پر تہس نہس کررہا ہے لیکن اس بگاڑ کے متاثرین میں سے ایک خود امریکا ہی ہوگا۔


#Iran #United States #interfering in the countries #Tehran #United States to stop interfering in the region #US Alliance #Iraq #syria