مقبوضہ بیت المقدس: ایک اور فلسطینی خاندان قابض صہیونی ریاست کے ظلم وجبر کے نتیجے میں اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مصعب سامی جعابیص کو نوٹس جاری کیا کہ وہ جبل المکبر کی الصلعہ کالونی میں واقع مکان کو خود مسمار کرے کیونکہ یہ مکان اس نے مبینہ طورپر صہیونی ریاست کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے۔جعابیص کوقابض انتظامیہ نے حکم دیا کہ فی الفور وہ اپنا مکان مسمار کرے ورنہ مکان کی مسماری کے بدلے میں اسے اسرائیلی حکام کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں سے انہی کے ہاتھوں ان کے گھروں کی مسماری کا یہ پہلا کیس نہیں۔ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کوقابض صہیونی ریاست ایک ریاستی پالیسی کے طورپر اپنائے ہوئے ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق زبردستی فلسطینیوں سے گھروں کی مسماری ایک جنگی حربہ ہے پوری قوتجسے کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔
#Israeli state repression #Palestinian family forced to demolish their own house #Palestinian family #Occupied Jerusalem #Israeli municipality #human rights organizations



















