20 سال بعد بھی امریکہ اہداف کے حصول میں ناکام رہا ‘کرزئی

کابل: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ 20 سال سے یہاں پوری طاقت کے ساتھ رہنے کے باوجود اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے اور ناکام واپسی کررہا ہے۔ایسوسی ایٹ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے ، سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کھل کر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔حامد کرزئی ، جو 13 سال تک ملک کے صدر رہے ہیں ، نے کہا کہ امریکہ ، جو شدت پسندی کے خاتمہ اور استحکام کے مقصد کے ساتھ افغانستان آیا ہے ، وہ 20 سال بعد بھی اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے۔حامد کرزئی نے مزید کہا کہ افغانستان سے واپس جانے والے امریکی فوجیوں نے مکمل شرم اور تباہی کا ورثہ چھوڑ دیا ہے ، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب افغان عوام متحد ہوگئے ہیں اور جو افغان امن چاہتے ہیں وہ اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود اٹھائیں۔


#Hamid Karzai #former Afghan President #US troops #Afghanistan #US returning unsuccessfully