گھوٹکی:وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی سے رابطہ کیا اور گھوٹکی ٹرین حادثے کے بارے میں دریافت کیا جس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وزیر اعظم کو ابتدائی معلومات فراہم کیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے ہنگامی طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھوٹکی سے روانہ ہوئے اور حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا حادثہ ہے ، مسافروں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر انہیں افسوس ہے ، میں زخمیوں کے بچاو¿ آپریشن اور علاج کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹرین حادثے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا اور 24 گھنٹوں میں ابتدائی تحقیقات رپورٹ طلب کرلی۔
#Railway Minister #Azam Swati #train accident #Prime Minister Imran Khan #Ghotki train accident #emergency #crash site #Pakistan



















