ملک کو اب درختوں کی ضرورت ہے ،عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ہوگا ، آئندہ نسلوں کیلئے ماحولیاتی بہتری ضروری ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ٹاپ دس ممالک میں شامل ہے ، بائیڈن کی امریکہ میں آمدکے بعد میں اس کے بارے میں سوچنا شروع کردیاگیا ہے۔ اسلام آباد میں گرین فنانسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کے لئے ماحول کی بہتری ضروری ہے ، 10 ارب درخت لگانے کے ہدف کو عبور کرنا ضروری ہے ، ملک کو اب درختوں کی ضرورت ہے ، گلوبل وارمنگ سے ہر ایک کو بقا کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صحرا کے علاقوں میں درخت لگانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قومی پارکوں میں اضافہ اور درخت لگانا بہت ضروری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی بنگلہ دیش سے بہتر جغرافیائی پوزیشن ہے ، چین نے ماحول کی بہتری کے لئے بہت کچھ کیا ہے ، درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی مہم خوش آئند ہے۔


#ISLAMABAD #Pakistan #Prime Minister #10 billion trees #climate change #Biden #United States #Green Financing Scheme #Imran Khan #global warming #Bangladesh #China