اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم منصوبے شروع کردیتے ہیں،عمل درآمد سست ہوتا ہے،جب ہم بڑے ہورہے تھے ملک تیزی سے ترقی کررہاتھا،مستقبل کیلئے آپ کولمبی پلاننگ کرنا پڑتی ہے،بھارت میں کھیل کرواپس آکر لگتاتھا کسی غریب ملک سے امیر میں آگیا،بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا،پچھلے30 سال میں بنگلا دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا،ماحول دوست بجلی کی پیداوارکیلئے10 ڈیم بنارہے ہیں،منصوبوں پرعمل درآمد بہت سست روی کاشکارہوتاہے،2018 سے اب تک ایک ارب درخت لگائے ہیں،2023 تک 10 ارب درخت ملک میں لگائیں گے،ہمارے شہر آلودہ ہوچکے ہیں،لاہور زندہ مثال ہے،ایجوکیشن سسٹم میں یکساں تعلیمی نصاب لارہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی علاج کرایاجاسکتاہے، یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے۔
#ISLAMABAD #Prime Minister Imran Khan #Pakistan



















