اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئے ورکنگ پیپرزکی تیاری شروع کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین سے متعلق کیسزکی انویسٹی گیشن میںمشیروزیراعظم شہزاد اکبرکی ایف آئی اے آمد کے بعد سے ایک بارپھرتیزی آگئی جس کے بعد تحقیقات کی پراگرس رپورٹ پی ٹی آئی رہنماءاوران کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تیارکرلی گئی۔ایف آئی اے ذرائعکے مطابق ورکنگ پیپرزکی تیاریجہانگیرترین کی گرفتاری کے لیے شروع کردی گئی ہے جس کے لیے ایک بار پھرڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کیسز کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی بھی کردی گئی ہے۔
#Jahangir Tareen #arrest #ISLAMABAD #PTI leader #Federal Investigation Agency #Shehzad Akbar



















