اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا ہے کہ جی ڈی پی میں 33 ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میںشہباز گل نے کہا ہے کہ معیشت پر پرچی چیئرمین کابھاشن شرمناک ہے، معیشت کی سمت کورونا کے باوجوددرست ہے۔شہبازگل نے کہا کہ بلاول کے ہاتھ میں غلط اعدادوشمار کی پرچی پکڑا دی گئی ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ فی کس آمدنی میں بھی 13.4 فیصد کا اضافہ ہوا ‘ جی ڈی پی میں 33 ارب ڈالر کا اضافہ تاریخی ہے۔
#shahbaz gill #bilawal bhutto #pti



















