نیب کاشہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور:نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورولاہور نے قائد حزب اختلاف اور صدرن لیگ شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی احتساب بیوروکا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل دائر کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ تمام اقدامات آئین وقانون کے مطابق کسی بھی دباو¿ کو خاطر میں لائے بغیر کیے جاتے ہیں۔