اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کیسز کی وجہ سے کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کے نیب کیس کی سماعت جاری ہے اور اس سلسلے میں انہیں متعدد بار نیب کو طلب کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل



















