50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کررہا ہے‘فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کررہا ہے ۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے پنجاب میںعمران خان کے10 ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھنے بارے میں بتایاکہ50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔فوادچوہدری نے کہاکہ بینکوں میں وزیر اعظم ہاو¿سنگ سکیم کے تحت 52 ارب روپے کے حصول کی درخواستیں آچکی ہیں اور 12 ارب جاری ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جن حضرات نے تنقید کی کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے وہ صرف انتخابی وعدے تھے ، یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ نئے پاکستان کی طرف شروع ہوا سفر اب آگے بڑھ رہا ہے، اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی جائینگی۔