واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہپاکستان کا کردار افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں اہم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کے100دن پورے ہونے پر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنماوں سے گفتگو کی۔اس موقع پرامریکی صدر کا پاکستانی طاہر جاوید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا کردارافغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں اہم ہے۔جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہپاکستان کا اہم کردار افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی ہو گا۔
افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار اہم ہے‘جوبائیڈن



















