کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا

ٹورنٹو:بچوں کو کورونا ویکسین دینے والاکینیڈا پہلا ملک بن گیا۔ بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی کینیڈا میںمنظوری دے دی گئی۔فائزر ویکسین12سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو لگائی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین حکام کا کہنا تھا کہ امریکا میںکئے گئے کلینیکل ٹرائل میں ویکسین کو بچوں کیلئے مفید پایا گیا ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا پہلا کیس رپورٹ کینیا میں ہوا ہے۔وزارت صحت نیروبی کے مطابق بھارت سے آنے جانے والی پروازوں پر کینیا نے پچھلے ہفتے پابندی لگادی تھی۔