خوشاب کے عوام نے بھی آٹا‘چینی چوروں کو مسترد کردیا‘شہبازشریف

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ خوشاب کے عوام نے بھی آٹا اور چینی چوروں کو مسترد کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے امیدوار معظم شیر کلو نے پی پی 84 خوشاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے دور میں ان کی خدمات کو تسلیم کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ نوشہرہ ، ڈسکہ ، وزیرآباد اور اب خوشاب نے مسلم لیگ (ن) پر مہر ثبت کردی ہے۔