اسلام آباد:نواز شریف کی جائیداد ضبطگی‘نیب کو جواب جمع کرانے کی مہلت ۔احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکوٹرنیب وسیم جاوید احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وسیم جاوید نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کردی۔ احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے نیب سے نائب صدرن لیگ کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر رکھا تھا۔نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مری اور ایبٹ آباد کی جائیداد ضبطگی پر اعتراض کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
نواز شریف کی جائیداد ضبطگی‘نیب کو جواب جمع کرانے کی مہلت



















