الیکشن کمیشن‘مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں 30 سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں سے نتائج موصول نہیں ہوئے اور متعدد فارم 45 پر دستخط نہیں ہوئے جب کہ ہمیں کچھ پریذائیڈنگ افسران کے رویے پر شدید تشویش ہے۔ الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لئے 4 مئی مقرر کردی ہے۔