چینی سکینڈل کیس:جہانگیر ترین کےخلاف ایف آئی آر کا ازسرنو جائزہ

 اسلام آباد:چینی سکینڈل کیس میں جہانگیر ترین کے خلاف درج ایف آئی آر کا ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ، تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی،شہبازشریف خاندان کےخلاف چینی سکینڈل کیس میں درج ایف آئی آر کا بھی ٹیم جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق باقی چینی سٹہ مافیا کےخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا یا نہیںابھی یہ واضح نہیں ۔ٹیم چینی سکینڈل کیس میں درکار قانونی مشاورت کیلئے بیرسٹر علی ظفر کی خدمات حاصل کرے گی۔