جعلی اکاو¿نٹس کیسز‘زرداری کیخلاف5واں ریفرنس بھی سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:جعلی اکاو¿نٹس کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پانچواں ریفرنس بھی سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کے مشکوک لین دین کے حوالے سے آصف علی زرداری کو طلب کرلیا۔عدالت نے ملزم آصف زرداری اور اسٹیونگرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو ریفرنس میں نامزد کیا ہے۔احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری اور مشتاق احمد کو سمن جاری کیا ہے۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ آصف زرداری نے کرپشن کے ذریعے کلفٹن کراچی مکان تعمیر کیا ، آصف زرداری کے اسٹینوگرافر نے کلفٹن کراچی مکان کی خریداری کی ادائیگی کی ، اس مکان کو خریدنے کے لئے 15 لاکھ روپے اسٹوگرافر مشتاق کے اکاو¿نٹ سے اداکئے گئے۔ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کلفٹن کراچی مکان کی خود خریداری کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے۔