دورہ کراچی ملتوی‘سیاسی فائدے کیلئے یہ مناسب نہیں تھا‘مریم نواز

لاہور:نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازکا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ کورونامیں چنددن کے دوران تیزی آئی ہے، دورہ کراچی کیلئے بہت پرجوش تھی ،عوام کی خاطراپنادورہ کراچی منسوخ کردیا،این اے 249کے عوام کی صحت اورزندگیاں زیادہ عزیزہیں،ایک الیکشن،سیاسی فائدے کیلئے یہ مناسب نہیں تھا،مسلم لیگ ن چاہتی ہے کراچی کی تقدیربدلے۔مریم نوازکامزید کہناتھا کہ مفتاح اسماعیل سے مسلسل رابطے میں ہوں،حلقے کے مسائل کاعلم ہے،یقین ہے مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ آئےگا،مسلم لیگ ن نے کراچی میں امن وامان بحال کیا،دھاندلی کرکے شہبازشریف کوہرایاگیا،دھاندلی سے مسلط کردہ لوگوں کی کارکردگی آپ نے دیکھ لی۔