لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کے ضمانت کے حکم کے اجراءکے بعد ، ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے احتساب عدالت نمبر 2 میں ضمانت کے مچلکے جمع کرائے۔ ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضامن ہیں۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کے پیش کردہ بانڈز کا جائزہ لیا اور ان کی رہائی کی روبکارجاری کی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر‘صدرن لیگ شہبازشریف کورہاکردیاگیا



















