اسلام آباد:حکومت‘ٹی ایل پی کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے جب کہ ٹی ایل پی کے ذریعہ مسجد رحمت اللعالمینﷺ سمیت ملک بھر سے دھرنے کا خاتمہ کیا جائے گا۔شیخ رشید کے مطابق اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے گا اور جن کے خلاف فورتھ شیڈول سمیت مقدمات درج ہیں انہیں بھی نکال دیا جائے گا۔
حکومت‘ٹی ایل پی کے مابین مذاکرات کامیاب



















