برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورہ بھارت منسوخ

لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا دورہ بھارت منسوخ،برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا۔یاد رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں سے بھارت میں دو لاکھ سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دارالحکومت نئی دہلی کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے بستروں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔ہندوستان میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 15 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔