روس کا امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کا فیصلہ

ماسکو: روس نے اپنی پابندیوں اور اپنے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے پر امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، روس 10 امریکی سفارت کاروں اور متعدد امریکی عہدیداروں کو بھی ملک بدر کرے گا۔ سفر پر پابندی عائد ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اندرونی معاملات میں مداخلت سے امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی منقطع ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے 10 روسی سفارت خانوں پر امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔سفار کاروں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور 32 افراد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔