ہرات: افغانستان کے صوبہ ہرات میں کار بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ، صوبہ ہرات میں ایک سکیورٹی چوکی پر طالبان کے کار بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ، جب کہ طالبان نے صوبے میں دیگر چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ گورنر ہرات کے مطابق ، طالبان نے صوبے کے چھ اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپیں جاری ہیں ، لیکن دیگر پانچ اضلاع میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
افغانستان‘کاربم دھماکہ‘3پولیس اہلکار جاں بحق



















