لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کی فتح ڈسکہ کی فتح نہیں‘بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، فروری میں بھی ڈسکہ سے الیکشن ن لیگ جیت چکی تھی، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچاﺅ،یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے اُلٹے پاﺅں بھاگنے پرمجبورکردیا،جسے کہتے تھے کہ سیاست ختم ہوگئی لندن میں بیٹھ کرہرادیا،میں قدرت کے کھیل کو دیکھتی ہوں،ن لیگ کو توڑنے کے لئے پانچ سال لگاتارسرتوڑ کوشش کی گئی،راناثناءاللہ پر جھوٹامقدمہ بنایا،ن لیگ عوام قوت کے ساتھ ان کے سامنے کھری ہے،حکومتی اراکین دوسرے ٹھکاانے ڈھونڈ رہے ہیں،جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہناچاہتی،نیب عمران خان کے کہنے پر کارروائی کرتاہے۔حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔
ن لیگ کی ڈسکہ فتح بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے‘مریم نواز



















