یہ نہیں ہوسکتادوسروں کو پکڑیں‘اپنوں کوچھوڑدیں‘ شہزااکبر

لاہور:شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر نعرہ احتساب ہے تو ہمیں اپنوں کے لئے بھی یہی کرنا ہوگا۔ ہم کسی کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔ اگر ہم جہانگیر ترین کی ملوں کا آڈٹ نہیں کریں گے تو سوالات پیدا ہوں گے۔مصنوعی بحران سے نمٹنے کے لئے چینی کے نرخ مقررکرناضروری ہے ، قیمتوں کا تعین کا قانون 1958 سے نافذ ہے۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوب خان کے زمانے سے ہی چینی کی قیمت ایک مسئلہ رہا ہے۔ چینی کی قیمت کبھی بھی 5 ، 4 دہائیوں میں طے نہیں کی گئی تھی۔ مصنوعی بحران کے خاتمے کے لئے چینی کی قیمت طے کرنا ضروری ہے۔ حکومت نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ کرسمس اور ایسٹر پر ، سامان بیرون ملک سستا ہوجاتا ہے۔ رمضان المبارک میں سامان سستی کے بجائے زیادہ مہنگا ہوجاتا ہے۔